تروننت پورم ،09؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کیرل میں سی پی ایم نے آج سینئر لیڈر اور سابق وزیر ای کریم کو آئندہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے ریاست سے اپناامیدواربنایا ہے۔پارٹی صوبہ سیکرٹری کوڈییری بالا کرشنن نے بتایا کہ سی پی ایم مرکزی کمیٹی کے رکن اور سوستانی صوبہ سیکرٹری کریم کوانتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ یہاں پارٹی سیکرٹریٹ کے اجلاس میں کیا گیا۔کریم 2006 میں وی ایس اچیتاندن کی قیادت والی ایل ڈی ایف حکومت میں وزیر صنعت تھے۔کیرل سے راجیہ سبھا کی تین سیٹیں اس مہینے خالی ہو رہی ہیں۔